یہ بات سچ ہے کہ جب اللہ کسی پر مہربان ہوتا ہے اور اسے دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے جس کی بدولت راتوں رات زندگی بدل بھی جاتی ہے. مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور میں چھوٹی سی گومٹی (دکان) میں پان فروخت کرنے والے شہید الشیخ کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے.
سڑک کے کنارے گومٹی میں پان فروخت کرنے والے شہید الشیخ نے چند روز قبل دس روپے میں لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا. اس ٹکٹ سے انہیں زیادہ امید بھی نہیں تھی۔
لاٹری کے ٹکٹ کا نتیجہ جب منظر عام پر آیا تو شہید الشیخ اور ان کے گھر والوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ رہا. ان کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں نے خوب جشن منایا.
ذرائع کے مطابق شہید الشیخ نے جو ٹکٹ دس روپے میں خریدی تھی اس کا پہلا انعام ایک کروڑ روپے تھا. لاٹری کے ٹکٹ فروخت کرنے والے شخص نے شہید الشیخ کو ایک کروڑ روپے جیتنے کی خوشخبری دی.
شہید الشیخ نے کہا کہ واقعی یہ بہت بڑی خبر ہے. اس سے ہماری زندگی بدل سکتی ہے. کیونکہ پیسے سے سب کچھ کیا جاسکتا ہے.
- یہ بھی پڑھیں؛گنے کا رس فروخت کرنے والے گریجویٹ نوجوان کی اونچی اڑان کا خواب
- یہ زیارت گاہ جو قومی یکجہتی کے لیے ایک مثال ہے
انہوں نے کہا کہ اس رقم سے قرض داروں کا قرض ادا کیا جائے گا. اس کے بعد بیٹی کی شادی کی جائے گی. گھر کی مرمت کا ادھورا کام مکمل کرانا ہے. کاروبار کو کھڑا کرنا ہے.
انعام جیتنے والے شہید الشیخ کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ دین کی راہ میں بھی خرچ کرنا ہے اور محلے میں واقع مسجد کی تعمیراتی کاموں میں تعاون کرنے کا ارادہ ہے.