مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کی 108 میونسپلٹیز کے لئے ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی انتخابی کمیشن سے سوال Calcutta High Court directs West Bengal Election Commission کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دوسری طرف وکیل ترنجیت چکرورتی نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا راستہ صاف ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمارے پاس سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے سوائے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کی 108 میونسپلٹیز کے لئے ہونے والے انتخابات Municipal Elections in West Bengal کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔