کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نیو ٹاون میں جاری ساتویں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس بنگال کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ریلائنس نے اب تک بنگال میں تقریباً 45,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ہم اگلے تین سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کریں گے۔
-
"In the last 6 editions of BGBS, investment proposals worth $190 billion have been received” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
She proudly underscored that projects worth a resounding $121 billion have already taken off, while the remaining ones are in various stages of implementation.… pic.twitter.com/x1LBRyt56Y
">"In the last 6 editions of BGBS, investment proposals worth $190 billion have been received” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) November 21, 2023
She proudly underscored that projects worth a resounding $121 billion have already taken off, while the remaining ones are in various stages of implementation.… pic.twitter.com/x1LBRyt56Y"In the last 6 editions of BGBS, investment proposals worth $190 billion have been received” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) November 21, 2023
She proudly underscored that projects worth a resounding $121 billion have already taken off, while the remaining ones are in various stages of implementation.… pic.twitter.com/x1LBRyt56Y
20 ہزار کروڑ روپے کی یہ سرمایہ کاری ٹیلی کام، ریٹیل اور بائیو انرجی کے شعبوں میں کی جائے گی۔ امبانی نے کہا کہ ہم 5G کو ریاست کے ہر کونے تک لے جا رہے ہیں، خاص کر دیہی بنگال کو جوڑا جا رہا ہے۔ ہم نے بنگال کے بیشتر حصوں کا احاطہ کیا ہے۔ جیو کا نیٹ ورک ریاست کی 98.8فیصد آبادی اور کولکتہ ٹیلی کام سرکل میں 100فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔جیو کا مضبوط نیٹ ورک مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر روزگار کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کو فروغ دے گا۔
ریلائنس ریٹیل اگلے دو سالوں میں مغربی بنگال میں تقریباً 200 نئے اسٹور کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس وقت بنگال میں تقریباً 1000 ریلائنس اسٹور کام کر رہے ہیں جو بڑھ کر 1200 ہو جائیں گے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر اور بنگال کے تقریباً 5.5 لاکھ گروسری دکاندار ہمارے ریٹیل کاروبار سے وابستہ ہیں۔ نئے سٹورز کے کھلنے سے انہیں فائدہ ہو گا۔ بنگال کے بہت سے علاقائی برانڈز جیسے پربھوجی، مکھروچک، سٹی گولڈ، بسق فارم کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے ذریعے ہم ان برانڈز کو پورے ملک میں لے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی
ریلائنس،ہندوستان کی سب سے بڑی بایو انرجی پروڈیوسر، اگلے تین سالوں میں 100 کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ لگائے گی۔ یہ پلانٹس 5.5 ملین ٹن زرعی باقیات اور نامیاتی فضلہ استعمال کریں گے۔ اس سے کاربن کے اخراج کو تقریباً 2 ملین ٹن کم کرنے میں مدد ملے گی اور سالانہ 2.5 ملین ٹن نامیاتی کھاد پیدا ہو گی۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہم کسانوں کو بڑے پیمانے پر انرجی پلانٹ لگانے میں مدد کریں گے۔ اس سے وہ خوراک فراہم کرنے والے کے ساتھ توانائی فراہم کرنے والے بھی بن سکیں گے اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ یو این آئی