مغربی بنگال کے شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کی آئی لیگ 22-2021 سیزن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں. سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ ایک ہفتے سے سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑی جوش و خروش کے ساتھ مشق میں مصروف ہیں. Muhammadan Sporting footballers
نمائشی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹس کمپلیکس میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایم ایس سی ریزرو کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا.محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا. پہلے ہاف میں ٹیم کو چار-صفر کی برتری حاصل ہو چکی ہے.
نمائشی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا. حریف ٹیم کو بالکل ہی آؤٹ کلاس کر دیا.محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین گول کرکے نمائشی میچ کو 0-7 سے جیت لیا.
نمائشی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت محمڈن کی جانب سے بوسنیا ہرزیگووینا کے فٹبالر اشمار تعمیر کی کارکردگی توجہ کا مرکز رہی. انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کیا. اس کے علاوہ رودویوک، فیض اور فیضل نے ایک ایک گول کئے.
نمائشی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب کھیل کود کی سرگرمیاں معطل ہے. فروری کے پہلے ہفتے میں آئی لیگ کے ذریعہ کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے.