مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم Salt Lake Stadium کے اسپورٹس کمپلیکس میں محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اپنی تیاریوں کے لئے پریکٹس میچ کھیل کر اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسی کے مدنظر محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے گوکلم کیرالہ ایف سی کو ایک پریکٹس میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کے مقابلے چھ گول(2-6) سے شکست دے دی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گوکلم کیرالہ ایف سی کو آؤٹ کلاس کر دیا.مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔
محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے چار گول پہلے ہاف میں اور دو گول دوسرے ہاف میں ہوا۔ غیر ملکی فٹبالر نیکولا نے دو جبکہ رودویوک نے ایک گول کیا اس کے علاوہ میلان، سیشل اور اظہرالدین نے ایک ایک گول کیا۔
آئی لیگ کی ٹیم گوکلم کیرالہ ایف سی نے دو گول کرکے شکست کے مارجین کو کچھ حد تک کم کرنے کی کوشش کی۔
محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آیندریو شینکیوا کا خیال ہے کہ آئی لیگ کی تیاری کی سمت گامزن ہے۔ کھلاڑیوں کے درمیان بہترین بہترین تال میل دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا چمپیئن
کوچ کے مطابق محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم آئی لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے. نوجوان فٹبالرز اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔