کولکاتہ: مغربی بنگال کے مغربی بردوان ضلع کے رانی گنج علاقے میں محمد شمس الدین نام کے ایک مسلم شخص نے اپنے ایک ہندو دوست کے آخری رسومات ادا کرکے بنگال کی سرزمین پر سیکولرازم کی عمدہ مثال پیش کی۔ محمد شمس الدین نام کے مسلم شخص رانی گنج کے رہنے والے ہیں۔ ان کا ہندو دوست یوگیندر سنگھ ہگلی ضلع کے موگرا سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ رانی گنج مزدور کوارٹر میں رہتے تھے۔ گزشتہ روز ان کی موت ہو گئی۔ رشتہ داروں کو اطلاع دیئے جانے کے باوجود آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے کوئی نہیں آیا۔ محمد شمس الدین اپنے دوست کے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے آگے آئے اور دوستی کا حق ادا کرکے انسانیت اور قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:
Kolkata's Christmas Example of Religious Tolerance: مذہبی رواداری کی مثال پیش کرتا کولکاتا کا کرسمس
محمد شمس الدین نے کہا کہ ہم انقلابی شاعر قاضی نذر الا سلام کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم انسانیت کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔ ہم نے اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا۔ مقامی باشندوں نے بھی محمد شمس الدین کے جذبے کو اسلام کیا۔
مغربی بنگال کے بردوان ضلع انقلابی شاعر و ادیب قاضی نذرالاسلام کی جائے پیدائش کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انقلابی شاعر قاضی نذرالاسلام نے کبھی کہا تھا کہ ہم مسلمان اور ہندو ایک آنکھ ہیں، جو انسانیت اور فلاحی خدمات کو یکساں ترجیح دیتے ہیں۔ ہم میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ ایک ہی سر زمین پر پیدا ہوئے۔