ETV Bharat / state

مغربی بنگال: رکن پارلیمان سمترا خان کو پارٹی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

مدنی پور ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کو اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. ان کے خلاف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

سمترا خان
سمترا خان
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:54 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کو اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ان کے خلاف کمیٹی تشکیل دی ہے اور بہت جلد اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کرنے والے ہیں جس میں سمترا خان کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے.

ذرائع کے مطابق وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان ریاستی یوا مورچہ کے صدر بھی ہیں- لیکن اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سے ہی اعلیٰ رہنماؤں کو مسلسل ہدف بنا رہے ہیں-

رکن پارلیمان سمترا خان بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، جنرل سکریٹری امیتابھ چکرورتی، شانتین باسو سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر بھڑاس نکالتے رہے ہیں. پارٹی کی جانب سے انہیں کئی مرتبہ انتباہ کیا گیا تھا- اس کے باوجود ان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری رہا.

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، جنرل سیکرٹری امیتابھ چکرورتی سمیت دیگر رہنماؤں نے سمترا خان کے کام کاج کو لے کر سوال اٹھائے اور اعلیٰ کمان کو ان کے خلاف شکایت کی ہے.

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال یونٹ کے رہنماؤں کی شکایت پر ہی رکن پارلیمان سمترا خان سے جواب طلب کیا ہے اور اہم میٹنگ بلائی ہے.

مزید پڑھیں:رکن پارلیمان سمترا خان کا بیوی کو طلاق دینے کا اعلان

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی اندرونی اختلافات کے شکار ہے -اور رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے- اسی درمیان بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کے پارٹی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.