ETV Bharat / state

Violent Protests in Bengal's Howrah: بی جے پی لیڈر کا ضلع ہوڑہ میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

ضلع بانکوڑہ کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر تشدد زدہ ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ MP Saumitra Khan Urges Amit Shah to deploy Central Forces Amid Violent Protests in Bengal's Howrah

Saumitra Khan Urges Amit Shah to deploy Central Forces
ضلع ہوڑہ میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 5:28 PM IST

ہوڑہ: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ہوڑہ ضلع کے جگت بھلبھ پور اور پانچلا میں جھڑپوں کے بعد حالت کشیدہ ہے۔ مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر تشدد زدہ ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہوڑہ ضلع تشدد اور بی جے پی کے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہے۔ ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مرکزی فورسز کی تعیناتی بے حد اہم ہے۔ مرکزی فورسز کی تعیناتی کے بغیر حالات قابو پایا نہیں جاسکتا ہے۔ غورطلب ہے کہ ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہانت رسول معاملے کے بعد سے ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری یے۔ افواہوں پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو انتباہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.