ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی کشمیر میں معراج العالم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا - MEHRAJUL ALAM

وادی کشمیر کے مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب معراج کے موقعے پر شب خوانی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

وادی کشمیر میں معراج العالم بڑے عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا
وادی کشمیر میں معراج العالم بڑے عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2025, 8:10 AM IST

وادی کشمیر میں معراج العالم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا (ETV BHARAT)

اننت ناگ (اشفاق احمد میر): دنیا کے مختلف حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی معراج العالم کی تقریب نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل سرینگر منعقد ہوئی۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع درگاہ حضرت بل کھرم میں عاشقان رسول کا بڑا اجتماع ہوا جہاں پر زائرین رسول حضرت محمد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے پاک کے دیدار سے فیض یاب ہوئے۔

اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں معراج العالم کی مناسبت سے خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جب کہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔ وہیں زائرین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں درود و اذکار اور خاص دعائیں پڑھی گئیں۔

وادی کشمیر کے مساجد زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں پروقار شب خوانی کی تقریبات منعقد کی گئیں، لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ وعظ و تبلیغ، درودواذکار، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے۔

جنوبی کشمیر میں اس دن کی مناسبت سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل کھرم میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔

درگاہ حضرت بل کھرم اور کعبہ مرگ میں زائرین موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیض یاب ہوئے جہاں پر ظہر، عصر، مغرب کی نمازوں کے بعد موئے مقدس کا دیدار کروایا گیا۔ درگاہ حضرت بل کھرم اور کعبہ مرگ میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن نے شرکت کی اور موئے پاک کا دیدار کیا۔

مزید پڑھیں: میرواعظ عمرفاروق مذہبی رول میں زیادہ اور سیاسی رول میں کم کیوں نظر آتے ہیں؟

انتظامیہ نے درگاہوں اور خانقاہوں میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل بجلی، پینے کا صاف پانی، طبی، ٹرانسپورٹ، صحت و صفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.