ETV Bharat / state

Nusrat Jahan Denied Allegations 'مجھ پر لگائے گئےبدعنوانی کے تمام الزامات بے بنیاد'

بی جے پی لیڈر شکنودیو پانڈا کے ذریعہ ای ڈی میں ٹالی ووڈ اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف 24کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائے جانے کے بعد آج انہوں نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ میں نے فلیٹ خریدنے کےلئے لون لیا تھا مگر وہ لون سود کے ساتھ واپس کردیا ۔یہ کافی عرصے پہلے کی بات ہے۔

مجھ پر لگائے گئےبدعنوانی کے تمام الزامات بے بنیاد

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 8:20 PM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ جس کمپنی کے تعلق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے میں اس کمپنی سے وابستہ نہیں ہوں ۔2017میں استعفیٰ دیدیا تھا۔ منگل کے روز، شوبھندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ بدعنوانی سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں۔ بزرگ شہریوں سے فلیٹ لینے کے نام پر رکن اسمبلی نے خود 1 کروڑ 55 لاکھ میں فلیٹ خریدلیا۔

نصرت نے اس فلیٹ کی خریداری کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’شکایتیں ہیں، میرا گھر کرپشن کے پیسوں سے خریدا گیا۔ میں نے اس کمپنی سے قرض لیا۔ قرض کی رقم 1 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار 285 روپے ہے۔ اور، 6 مئی 2017 کو، ہم کمپنی کو سود کے ساتھ 1 کروڑ 40 لاکھ 71 ہزار 995 روپے واپس کردیا تھا۔

نصرت نے پھر دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام لین دین کی بینک تفصیلات موجود ہیں۔ یہی نہیں نصرت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا اس تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی میں ان کے کوئی شیئرز نہیں ہیں۔ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ تاہم نصرت صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دیے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Complaint Against Nusrat Jahan بی جے پی کے رہنما کا رکن پارلیمان نصرت جہاں پر دھوکہ دھوہی کا الزام

اتفاق سے، شنکودیو نے ای ڈی کو اپنی شکایت میں بتایا کہ نصرت گریہ ہاٹ روڈ پر ایک کمپنی میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ تنظیم نے 2014 میں کل 429 افراد سے رقم لی۔ ہر ایک سے 5 لاکھ 55 ہزار روپے لیے گئے۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے 3 کمروں کا (3 BHK) فلیٹ کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو کہ راجرہاٹ میں HIDCO دفتر کے قریب تھا۔ تین سال کے اندر فلیٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ۔ لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود کسی کو فلیٹ نہیں ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.