معروف بنگلہ اداکارہ و سیاست داں نصرت جہاں اپنے شوہر نکھیل جین کے ساتھ جنم اشٹمی کے موقع پر درگا پوجا کی آرتی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے پوجا سے قبل سُرخ رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی، ماتھے پر بندیا اور مانگ میں بڑا سا سیندور لگارکھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہنگے زیوارت زیب تن کئے ہوئی تھیں۔
رکن پارلیمان نے سرخ رنگ کی ڈارک لپسٹک لگا رکھی تھیں۔
رکن پارلیمان نے پوجا کے بعد بتایا کہ انہوں نے خوشحالی کے لیے پوجا کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بنگالی تہذیب کی پروردہ ہیں اور انہیں اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر ہے۔
نصرت جہاں نے بین مذاہب شادی پر بھی اظہار خیال کیا ۔