شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے بھائی سنجے سنگھ اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مزدور مورچہ کے حمایت یافتہ کارکنان نے گرفتاری کے خلاف سڑک کی ناکہ بندی کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے تھانے کا بھی گھیراو کیا۔ پورے علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزدور یونین سے شروع ہونے والا معاملہ اب سیاسی شکل اختیار کرچکا ہے۔ گزشتہ شب رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے بھائی اور مزدور مورچہ کے ورکنگ صدر سنجے سنگھ کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
پوچھ گچھ کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس کے ساتھ مزید 3 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس کے بعد مزدور مورچہ کے حمایت یافتہ کارکنان احتجاج میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے جگتدل پولیس اسٹیشن کے سامنے گھوشی پاڑہ روڈ کی ناکہ بندی کردی اور اپنے رہنما کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ناکہ بندی کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدور رہنما سنجے سنگھ کو فوری رہا کیا جائے۔ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ کر رکن پارلیمان ارجن سنگھ جائے وقوع پر پہنچے اور معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ناکہ بندی ہٹوائی ۔
یہ بھی پڑھیں:Noor Bano On Azam Khan اصولوں کی سختی سے پاسداری ضروری ہے
ارجن سنگھ کے بھائی کو آج جمعہ کو عدالت لے جایا گیا۔عدالت میں پشی سے قبل سنجے سنگھ نے کہاکہ رکن اسمبلی سومناتھ شیام کا بھائی سنجے شیام پر سازش کرنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہاکہ ان کی من مانی کی وجہ سے جوٹ مل کے مزدور پریشان ہیں۔