مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنج چودھری نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو خط لکھ کر پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں سے متعلق جاری تنازع جلد سے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اب اس معاملے کو زیادہ دنوں تک ٹالا نہیں جا سکتا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت اور وزیر اعلیٰ دونوں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ سالٹ لیک میں واقع بکاش بھون کے سامنے پرائمیری اور اپرپرائمیری اسکولوں میں تقرریوں کے انتظار میں دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کو اورکتنا انتظار کرایا جائے گا۔انتظار کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔امیدواروں نے تمام حدوں کوپار کرچکے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ کولکاتا کے میدان علاقے میں گاندھی مورتی کے سامنے ایس ایس سی پاس امیدوار گزشتہ 550 دنوں سے دھر نے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔وہ گزتشہ ساڑھے پانچ سو دنوں سے اپنے جائز مطالبے پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایسا کیا کیا ہے جس اکی انہیں سزا دی جارہی ہے۔دراصل مغربی بنگال حکومت اس سلسلے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔اسی وجہ سے امیدواروں کایہ دھرنے کی عمر طویل ہوتی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Ranjan on TMC And RSS ترنمول کا آرایس ایس سے خفیہ سمجھوتہ، ادھیررنجن چودھری
مغربی بنگال پردیشن کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کواساتذہ کی تقرری کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرکے امیدواروں کے دھرنے کو اب ختم کرانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس سے ملک میں ریاست مغربی بنگال کو لے کر منفی پیغام جاتاہے۔