ETV Bharat / state

MP Adhir Ranjan Choudhry مغربی بنگال پولیس پر بھروسہ نہیں - مغربی بنگال پردیش کانگریس

مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے دوہرا قتل معاملے کو لے کر مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو لاپرواہ قراردیا۔ MP Adhir Ranjan Choudhry

مغربی بنگال پولیس پربھروسہ نہیں
مغربی بنگال پولیس پربھروسہ نہیں
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 12:04 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل باگوہاٹی تھانہ کے دو طالب علموں کا بہیمانہ قتل کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔ریاستی حکومت نے جہاں ایک طرف دوہرا قتل معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ MP Adhir Ranjan Choudhry Slam West Bengal Govt And Police Adminstration

مغربی بنگال پولیس پربھروسہ نہیں

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاستی پولیس کی لاپرواہی کے سبب دو طالب علموں کی جان چلی گئی۔ پولیس نے پورے معاملے کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ دو بچوں کی جان چلی گئی اس کی ذمہ دار کون لے گا۔ خاموشی اختیار کرلینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ لوگوں کے درمیان آکر ذمہ داری کے ساتھ وضاحت کرنے سے مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گارجین نے بتایا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کے بچے لین دین کرتے تھے۔ لین دین کی وجہ سے ہی ان کی جان گئی ہے۔پولیس اب اس طرح کی بات کرے گی تو عام لوگ کہاں اورکس کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے گارجین سے ملنے کے بعد پتہ چلا کہ پولیس پوچھ گچھ کے نام پر ان لوگوں کی پریشانی بڑھائی جا رہی ہے۔ بینک کا پاس بک لانے کو کہا جاتا ہے۔ غریب لوگوں کے بینک اکاؤنٹ کی کیوں جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.