ETV Bharat / state

Cal HC To ED ای ڈی دستاویز کا پہلے جائزہ لے، اس کے بعد سمن جاری کرے، کلکتہ ہائی کورٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 10:51 AM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے ای ڈی کو مشورہ دیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو صرف اس صورت میں سمن دیا جائے جب ان کے ذریعہ پیش کیے گئے دستاویزات میں موجود جانکاری سے ای ڈی مطمئن نہ ہو۔ تاہم ڈویژن بنچ نے جسٹس امریتا سنگھ کے حکم پر کوئی اسٹے جاری نہیں کیا۔ MP Abhishek Banerjee VS ED case

کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژ ن بنچ کا ای ڈی کو دستاویز کا پہلے جائزہ لینے اور اس کے بعد سمن جاری کرنے کا مشورہ

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جسٹس سنگھ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ جج کی طرف سے ای ڈی کو تحقیقات کے سلسلے میں جو ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے ان کے مفادات براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ جس کیس میں یہ حکم دیا گیا ہے اس میں وہ کسی بھی طرح ملوث نہیں ہیں۔ ڈویژن بنچ نے بدھ کو ابھیشیک کی عرضی کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کو ای ڈی نے منگل کو طلب کیا تھا۔ بعد میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے بھی کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تفتیشی عمل میں خلل نہ پڑے۔ تاہم ابھیشیک بنرجی دہلی میں ترنمول کانگریس کے احتجاجی پروگرام میں مصروف ہونے کی وجہ سے ای ڈی کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے۔ اس درمیان انہوں نے سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بنچ یہ حکم نہیں دے سکتا۔ ابھیشیک کی درخواست پربدھ کو ڈویژن بنچ میں سماعت ہوئی۔ تاہم ڈویژن بنچ نے بدھ کو کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ایک تجویز پیش کی ہے۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے کہا کہ تفتیشی عمل میں خلل نہیں آنا چاہیے۔ لیکن ابھی ابھیشیک بنرجی کو دستاویزات ای ڈی کے سامنے پیش کرنی چاہیے۔ اگر ای ڈی اس دستاویز سے مطمئن نہیں ہے تو وہ ابھیشیک کو دوبارہ طلب کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ جج نے یہ بھی تجویز دیا کہ ای ڈی پوجا کے بعد ابھیشیک کو ایک نیا سمن بھیج سکتی ہے۔

جسٹس سومن سین کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے بدھ کو ابھیشیک کے کیس کی سماعت کی۔ ابھیشیک کی عرضی سننے کے بعد، جج نے کہاکہ ای ڈی کو وہ معلومات پیش کریں جو انہوں نے طلب کئے ہیں ۔عدالت نے سوال کیا کہ سنگل بنچ کے حکم پر اعتراض کہاں ہے؟چوں کہ سوجے کرشنا بھدرا کی گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ وہ جس کمپنی میں ملازم ہیں اس کمپنی کے سی ای او ابھیشیک بنرجی تھے۔جسٹس نے بدھ کے روز اس سلسلے میں کہاکہ یہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ اس کی تمام معلومات سامنے آنی چاہئیں۔ سی ای او کے بارے میں جوکچھ پوچھا گیا ہے اسے بھی عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس سنگھ کی سنگل بنچ نے اس تنظیم کے خلاف تحقیقات پر سوال اٹھایا تھا۔ڈویژن بنچ نے بدھ کو یہ بھی کہاکہ ای ڈی کے پاس کمپنی کے خلاف تحقیقات میں بہت زیادہ اختیارات ہیں۔ وہ 19 ماہ سے کیا کر رہی ہے؟ اگر کوئی مالی لین دین ہے تو اسے واضح کرنی چاہیے۔

سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے، ابھیشیک نے استدلال کیا کہ بنچ ایسے احکامات جاری کر رہی ہے جو اسے کیس میں ملوث کیے بغیر اسے متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ جسٹس سین نے اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا۔جج نے بدھ کو کہاکہ عدالتی نظیر کے تحت اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ذہن میں رکھیں، یہ براہ راست تحقیقات نہیں ہے. تو سنگل بنچ یہ کر سکتا ہے۔ سنگل بنچ تحقیقات کے مقصد سے تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کر سکتی ہے۔ اتنے دنوں کی چھان بین کے بعد بھی کچھ کیوں نہیں ملا ہے۔ سنگل بنچ کے جج کو اس بارے میں جاننے کا حق ہے۔جج نے مزید واضح کیا کہ اس کے بجائے اگر تفتیش عدالت کی نگرانی میں کی جائے، اگر عدالت تفتیشی ایجنسی کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے تو وہ دوبارہ حکم دے سکتی ہے۔

اس کے بعد جسٹس سین نے ابھیشیک کے وکیل سے کہاکہ آپ (ابھیشیک) کو جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے‘‘۔ طلب کئے گئے دستاویزات بہت اہم ہیں۔ یہ معلومات فراہم کی جانی چاہئے۔ تمام دستاویزات 12 اکتوبر کو ای ڈی آفس لے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sikkim Flash Flood سکم میں سیلاب کے بعد بنگال میں بھی سیلاب کا خطرہ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

جسٹس سین نے ای ڈی کے وکیل کو مشورہ دیاکہ جو دستاویزات مانگے گئے ہیں وہ دے دیے جائیں گے۔ اگر اس سے مطمئن نہیں تو ای ڈی تحقیقات کے لیے طلب کر سکتی ہے۔ ابھیشیک 12 اکتوبر کو دستاویزات ای ڈی کے کو جمع کرائیں گے۔ تمام دستاویزات کی جانچ کے بعد ای ڈی پوجا کے بعد نہیں بلکہ تازہ سمن بھیجے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.