ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee On BJP: اگر ہم اپنی پارٹی کا دروازہ کھول دیں تو بی جے پی کا صفایا ہو سکتا ہے، ابھیشیک بنرجی - بی جے پی کے ترجمان سومیک بھٹا چاریہ

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اگر ہم اپنی پارٹی کا دروازہ کھول دیں تو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ریاست سے بی جے پی کا صفایا ہو سکتا ہے۔ Abhishek Banerjee On BJP

اگر ہم اپنی پارٹی کا دروازہ کھول دیں تو 24 گھنٹوں میں بی جے پی کا صفایا ہو سکتا ہے، ابھیشیک بنرجی

author img

By

Published : May 29, 2022, 9:47 PM IST

مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جزب اختلاف کے رہنما شہبندو ادھیکاری اور بی جے پی پر تنقید کی۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی چند مہینوں کا مہمان ہے۔ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے نہیں ہے۔ ایک دن آئے گا جب بی جے پی خودبخود ختم ہو جائے گی۔Abhishek Banerjee On BJP

رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ سیاست کرتے ہیں، سیاسی اصولوں پر یقین رکھتے ہیں، اسی وجہ سے مغربی بنگال کے لوگ ممتابنرجی کی جماعت کو مسلسل کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں بابل سپریو بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے۔ اس کے بعد گزشتہ روز بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان پر ہم نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی پارٹی کا دروازہ کھول دیتے ہیں تو 24 گھنٹوں کے اندر اندر بنگال سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ بنگال میں ایک آدمی بھی بی جے پی کا نام لینے والا نہیں ہوگا۔

دوسری طرف بی جے پی کے ترجمان سومیک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے ہی کیوں پوچھ گچھ کرتی ہے۔ بنگال میں کروڑوں لوگ رہتے ہیں ان سے کیوں نہیں پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Spokesperson Kunal Ghosh: ابھیشک بنرجی 2036 میں بنگال کے وزیر اعلیٰ بنیں گے: کنال گھوش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.