ETV Bharat / state

MP Abhishek Banerjee مرکزی وزیر نے ٹی ایم سی کے وفد کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

مرکزی وزیر مملکت پرگیہ نرنجن نے صاف کردیا ہے کہ وہ کرشی بھون میں ترنمول کانگریس کے وفد سے جس کی قیادت ابھیشیک بنرجی نے کی سے ملاقات نہیں کرپائیں گی۔ تاہم ترنمول کانگریس کے وفد نے کہا ہے کہ جب تک وزیر سے ملاقات نہیں ہوتی وہ کرشی بھون نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے بعد صورت حال ڈرامائی ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر نے ٹی ایم سی کے وفد کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 11:50 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ترنمول کا ایک وفد جنتر منتر سے اپنے کندھوں پر خطوط کا بوجھ لیے کرشی بھون پہنچا۔ یہ وفد 6.10 بجے تک کرشی بھون پہنچ گیا تھا۔لیکن دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت پرگیہ نرنجن نے 8.30 بجے تک ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات نہیں کی ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ مہوا میترا اور کلیان بنرجی نے دفتر کے اندر سے فیس بک لائیو پر شکایت کی کہ مرکزی وزیر نےملاقات کیلئے وفد دینے کے باوجود ملاقات نہیں کر رہی ہیں۔

کلیان بنرجی کا دعویٰ ہے کہ وہ کب ملیں گی اور بات کریں گی اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا رہا ہے۔ سریرام پور کے ایم پی کلیان نے کہاکہ ’’وزیر ملاقات سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا جارہا ہے ۔ لیکن ہم ملے بغیر نہیں جائیں گے۔‘‘ تاہم ابھیشیک نے واضح کیا ہے کہ وہ ملاقات کے بعد ہی لوٹیں گے۔ کرشی بھون کے اندر سے ایک ویڈیو پیغام میں ابھیشیک نے الزام لگایا کہ وزیر نے شوبھندو ادھیکاری سے ملاقات کے بعد ہی یہ حکمت عملی اختیار کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ وزیر نے کہا ہے کہ نہیں ملاقات کریں گے مگر ہم ملے بغیر نہیں جائیں گے۔

سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ کے بجائے وزیر مملکت ترنمول کانگریس کے وفد سے 12 بجے ملاقات کریں گی۔ بعد میں وہ وقت بدل گیا۔ اسی لیے جنتر منتر پر ترنمول کا دھرنا پروگرام بھی صبح 9 بجے کے بجائے دوپہر ایک بجے شروع ہوا۔تاہم، دوپہر میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کرشی بھون میں دیہی ترقی کے ریاستی وزیر سے ملاقات کی۔ شوبھندونے چار صفحات کا خط بھی دیا جس میں بنگال میں 100 دنوں کام اسکیم میں بدعنوانی کا الزام لگایا گیا ۔ انہوں نے باہر آکر کہا کہ 5000 کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے حالانکہ ریاست میںمنریگا کاکام بہت ہی کم ہوا ہے۔

ابھیشیک کے علاوہ ترنمول کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، چار وزراء اور کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں 100 دن کا کام نہیں ملا ہے۔ 40 افراد کا وفد کرشی بھون پہنچا ہے۔ ابھیشیک نے جنتر منتر پر اعلان کیا تھا کہ اگر وزیر کے ساتھ بات چیت مثبت نہیں ہوئی تو وہ امبیڈکر بھون جا کر پارٹی کے اگلے پروگرام کا اعلان کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر بروقت ملاقات نہ ہونے پر کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee To Skip ED Summon ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان

اس سے قبل مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے وفد سے پہلے مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی نرنجن جیوتی سے ملاقات کی۔ انہیں ایک خط سونپتے ہوئے انہوں نے درخواست کی کہ مرکزی ایجنسی سی بی آئی ریاست میں جعلی جاب کارڈ کے ذریعے مرکزی حکومت کے فنڈز کےغلط استعمال کی تحقیقات کرے۔ مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد وہ باہر آئے اور کہا کہ انہوں نے تمام معلومات فراہم کی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ دودھ سے پانی الگ کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ منگل کی شام مرکزی وزیر جیوتی سے ملاقات کے بعد شوبھندونے کہاکہ میں نے جو بھی معلومات لائی ہیں وہ جمع کر دی ہیں۔ میں نے اس بارے میں تمام معلومات دے دی ہیں کہ کس طرح جعلی کارڈز کے ذریعے مرکزی حکومت کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.