کولکاتا میں شہریوں کو ٹریفک سے نجات دلانے کے لیے چند برس قبل ماں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا تھا جو پارک سرکس سے ایئر پورٹ نیو ٹاؤن راجر ہاٹ اور سالٹ لیک جانے کے لیے اہم ذریعہ ہے ۔ اس کے افتتاح ہونے سے لوگوں کا وقت بچتا ہے کیونکہ اس فلائی اوور پر جام بالکل نہیں ہوتا لیکن فلائی اوور پر بھیڑ نہ ہونے اور خالی راستہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے لوگ گاڑی چلاتے ہیں۔
آئے دن ماں فلائی اوور پر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس سے انتظامیہ کے ساتھ شہر کے لوگ بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ 14 اگست کی شب بھی ماں فلائی اوور پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں بائیک سوار تیز رفتاری کے ساتھ ماں فلائی اوور پر اپنی بائیک کو موڑنے کی کوشش کی جس دوران فلائی اوور کے گارڈر سے وہ ٹکرا کر نیچے گر گیا۔ اس کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
اس حادثے کا پورا ویڈیو ماں فلائی اوور پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے جسے پولیس نے جاری کیا ہے۔