ETV Bharat / state

Mother Suicide After Killing 18 months son تریپورہ میں ماں نے 18مہینے کے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کی

کھوائی ضلع کے تیلیاموراتھانہ علاقہ میں پیر کو ایک خاتون نے اپنے 18مہینے کے بیٹے کو فارمک ایسڈ کھلا کر قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی ۔Mother Suicide After Killing 18 months son

تریپورہ میں ماں نے 18مہینے کے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 8:23 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ میں پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کی ہے لیکن ابھی تک قتل اور خود کشی کے وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ خاتون گزشتہ کچھ مہینوں سے سنگین معاشی تناوَ میں تھی، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ۔

خاتون کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا تھا اور وہ دو جون کو بھی روٹی کا انتظام نہیں کر پا رہی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ہر دئی اے ڈی سی گاؤں کی صدور چنپامورابستی کی رہنے والی 28سالہ پھول رانی جما تیا کے طور پرکی گئی ہے جس نے اپنے ڈیڑھ سال کے بیٹے آیوش جماتیا کے منھ میں فارمک ایسڈ ڈالا، جس کا استعمال ربڑ کو ذخیرہ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔

اس کے بعداس نے بھی فارمک ایسڈ کھا لیا ۔ ماں بیٹے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔پولیس نے بتایا کہ موقع پر فارمک ایسڈ کے نمونے پائے گئے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھی یہی اشارہ کیا ہے کہ موت ایسڈ کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Irfan Solanki Case کانپور پولیس نے مکان جلانے کے الزام میں عرفان سولنکی کے قریبی کو گرفتار کیا

شرووعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ متوفی اور اس کے شوہر کی شادی شدہ زندگی بہت برے دور سے گزر رہی تھی ۔ اس کے شوہر شمبھو جماتیا نے کچھ مہینے پہلے اسے چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.