مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔
لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کئے جانے کے سبب یومیہ کیسز کے آنے کی رفتار سست پڑی ہے لیکن اس کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1،501 ریکارڈ کئے گئے ہیں.11 دنوں میں پہلی مرتبہ کورونا کے کیسز کی یومیہ تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اموات کی شرح میں مسلسل گراؤٹ آ رہی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے بعد اس کی آنے والی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15،01،284 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 17،735 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اسی کے ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.48 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر اضلاع پر ایک نظر
یومیہ کیسز اموات
مشرقی مدنی پور :141. 4
شمالی 24 پرگنہ 136. 4
دارجلنگ. 135. 4
کولکاتا. 127. 4
مزید پڑھیں: ممتا کا کورونا ویکسین کی فراہمی میں بنگال کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام
مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق شمالی 24 پرگنہ میں حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے ۔
لیکن مشرقی مدنی پور اور دارجلنگ میں یومیہ کیسز میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔