ETV Bharat / state

ہائر سیکنڈری امتحان میں محمد طلحہ کو ریاستی سطح پر دوسرا مقام - محمد طلحہ 498 نمبروں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس بار کامیاب ہونے والے طلباء کی شرح 90.13 فیصد رہی۔

Mohd
Mohd
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 11:49 AM IST

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج میں محمد طلحہ نے ریاستی سطح پر 498 نمبروں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ بہتر نتائج کے سلسلے میں کولکاتا ضلع نے بازی ماری ہے۔ اس بار ہائر سیکنڈری کے امتحانات میں آٹھ لاکھ طلبا نے شرکت کی تھی۔

طالبہ : شمع سلطانہ لشکر نے  483 نمبرات حاصل کئے ہیں

اس بار ہائر سیکنڈری کے امتحانات نتائج جاری کر دیئے گئے ہے لیکن پہلے دس کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ مارک شٹ کے لیے بھی ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ آئندہ 31 جولائی سے مارک شٹ دیا جائے گا۔

ہائر سکنڈری بورڈ کے مطابق اس بار کامیابی کی شرح نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گزشتہ سال کامیابی کی شرح 98.28 تھی۔ کولکاتا کا معروف تعلیمی ادارہ الامین مشن کا ہائرسیکنڈری کا نتیجہ بھی شاندار رہا۔

الامین مشن کوچنگ میں پڑھنے والے محمد طلحہ نے 99.60 فیصد نمبروں کے ساتھ ریاستی سطح پر ممکنہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ الامین مشن کے دو طلبا نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر ساتواں اور آٹھواں مقام حاصل کیا ہے۔

ریاستی سطح پر ممکنہ پہلے دس مقام میں جگہ بنانے والی شمع سلطانہ لشکر بھی کامیاب رہیں انہوں نے کل 483 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ان کا بھی تعلق الامین مشن سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.