مغربی بنگال کے دارالحکومت میں واقع شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب Mohammedan Sporting Club نے پہلی مرتبہ خواتین کرکٹ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔
سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم خواتین نے پہلا پیشہ ورانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال Cricket Association of Bengal کے کسی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 132 رن بنائے۔ محمڈن کی عمدہ گیندبازی کے سبب جواب میں راجستھان کلب کی خواتین کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 113 ہی بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں:IND vs WI ODI Series: ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا، پہلے گیند بازی کا فیصلہ
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ کلب کی یہ پہلی خواتین کرکٹ ٹیم ہے۔ شروعات اچھی رہی ہے۔ مستقبل میں خواتین ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بہتر سے بہتر ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انشا اللہ ہمیں ہماری کوشش میں کامیابی ضرور ملے گی۔
محمڈن اسپورٹنگ کے ٹیم منیجر دیپندو بسواس نے کہا کہ خواتین ٹیم سے انہیں بڑی امید ہے۔خواتین کھلاڑیوں کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے، جیت اور ہار کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ مستقبل کو دیکھتے ہوئے ٹیم بنانے کی کوشش کریں۔