ETV Bharat / state

Mohammedan SC Beat Sudeva Delhi: آئی لیگ کے پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کامیاب - محمڈن اسپورٹنگ نے سدیوا دہلی کو شکست دی

آئی لیگ کے چھٹے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے سدیوا دہلی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 گول سے شکست دے کر آئی لیگ 22-2021 میں اپنی مہم کا شاہانہ انداز میں آغاز کیا۔ Mohammedan SC Beat Sudeva Delhi in I league

آئی لیگ کے پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کامیاب

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 1:54 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے چھٹے میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ کا سدیوا دہلی سے مقابلہ ہوا۔ حسب توقع میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ حریف ٹیم پر دبدبہ بنانے میں پوری طرح سے کامیاب رہی۔ Mohammedan SC Beat Sudeva Delhi in I league

کھیل کے 12 ویں منٹ پر شیخ فیاض نے گول کرکے اپنی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

ایک صفر کے خسارے کے بعد مہمان ٹیم سدیوا دہلی نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی ایک صفر کی سبقت برقرار رہی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ نے 54 ویں منٹ پر مارکوس جوزف کے گول کی بدولت 0-2 کی سبقت حاصل کر لی۔ سدیوا دہلی میچ میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی اور حریف ٹیم پر پے در پہ پے حملے بھی کئے۔ کھیل کے انجوری ٹائم90+2 ویں منٹ پر ابھیجیت سرکار نے ایک گول کرکے میچ کا اسکور 1-2 کر دیا.

محمڈن اسپورٹنگ نے آئی لیگ 22-2021 کے اپنے پہلے ہی میچ میں 1-2 سے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں رئیل کشمیر ایف سی نے 2-3 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ 22-2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔دوسرے میچ میں شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے چوتھے میچ میں نیروکا ایف نے سرینیڈی دکن ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 2-3 گول سے شکست دے دی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.