مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود ریاست کے تمام اضلاع میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس درمیان جلوس محمدی کا اہتمام کرنے والے اداروں نے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کی تقریبات کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جلوس محمدی کی قیادت کرنے والے صدام حسین نے کہا کہ حالات چاہیں جو بھی ہوں ہم رسول اللہﷺ کا دامن چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
مغربی بنگال میں بارش کے باوجود جلوس محمدی کا اہتمام وہیں اس جلوس کے منتظم مولانا جہانگیر رضا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے پریشانی ہوئی ہے لیکن اتنی بھی نہیں ہوئی کہ ہم جلوس محمدی کا اہتمام نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آقا کی آمد کے دن کو یادگار بنانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔
مغربی بنگال میں بارش کے باوجود جلوس محمدی کا اہتمام دوسری جانب علی پور محکمۂ موسمیات نے ریاست مغربی بنگال میں اگلے 72 گھنٹوں تک مسلسل بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے. جنوبی بنگال میں موسلادھار بارش کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔