24پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے نیوٹاون میں واقع اسکول آف ایکسلینسی گراونڈ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹریننگ سیشن کے دوران آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر کلیان چوبے پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔Mohammadan Sporting Feliciate New Elected AIFF President Kalyan Chubey
بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹننگ کلب انتظامیہ نے بی جے پی کے رہنما اورآل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر کلیان چوبے کو خصوصی استقبالیہ دیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے کو فین کلب جرسی سے نوازا گیا اور کلب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہاکہ کلیان چوبے ناصرف ایک آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں بلکہ کولکاتا میدان کے پرانے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ کلیان چوبے ایسٹ بنگال،موہن بگان کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔انہیں کھیل کود سے متعلق تمام معلومات ہیں اور وہ ایک کامیاب کھیل منتظمین بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Women's Asia Cup 2022 بھارت۔ پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے
انہوں نے کہاکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چوبے آج ہماری ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران گراونڈ پر تشریف لائے، ان کے آنے پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ہم نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور محمڈن اسپورٹنگ فین کلب جرسی سے بھی نوازا۔ کلب کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہاکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر نے کہاکہ وہ محمڈن اسپورٹنگ کو کامیابیوں کی بلندیوں پر دیکھنا چاہئے ہیں۔محمڈن اسپورٹنگ ہی بھارت کے سب سے مقبول ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک ہے ۔Mohammadan Sporting Feliciate New Elected AIFF President Kalyan Chubey