ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting محمڈن اسپورٹنگ نے یونائٹیڈ ایس سی کو 0۔2 گول سے شکست دے دی - شمالی24 پر گنہ کے بیرکپور فٹبال اسٹیڈیم

پہلے میچ میں موہن بگان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ نے یونائیٹڈایس سی کو ایک دلچسپ مقابلے میں 0۔2 گول سے شکست دے دی۔رواں لیگ میں محمڈن اسہورٹنگ کی یہ پہلی جیت ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ نے یونائیٹڈایس سی کو 0۔2 گول سے شکست دے دی

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 7:12 PM IST

Updated : Mar 17, 2023, 8:22 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ نے یونائٹیڈ ایس سی کو 0۔2 گول سے شکست دے دی

شمالی24 پر گنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پر گنہ کے بیرکپور میں واقع بیرکپور فٹبال اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور یونائیٹڈایس سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے پے در پے حملے ہوئے لیکن کسی کی طرف سے بھی کوئی گول نہیں ہوسکا۔ پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور یونائیٹڈایس سی کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔کھیل کے 70 ویں منٹ پر ویلیمس 20 گز کی دوری سے زناٹے دار شاٹ کی بدولت گول کرکے محمڈن کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

کھیل کے 80 ویں منٹ پر ویلیمس نے ایک بار پھر شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت کو 0۔2 کردیا۔ میچ میں0۔2 کے خسارے کے بعد یونائیٹڈایس سی کے کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہوگئے اور وہ حریف ٹیم کو مزید گول کرنے سے روکنے کے لئے دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوں گئے۔ محمڈن اسپورٹنگ نے کھیل کے اختتام تک 0-2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئےریلائنس فٹبال ڈویلپمنٹ لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔اس جیت بعد محمڈن اسپورٹبگ کے ٹیم منیجر بلال احمد خان نے کہاکہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Football Team Squad اسٹیمک نے سہ رخی ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

انہوں نے کہاکہ پہلے میچ میں موہن بگان کے خلاف شکست کے بعد تھوڑی مایوسی ہوئی تھی لیکن اس جیت کے بعد خوشی ہوئی۔کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں لیگ میں واپسی کی۔

Last Updated : Mar 17, 2023, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.