ETV Bharat / state

مغربی بنگال سے لال جھنڈے کو ختم نہیں کیا جا سکتا: محمد سلیم - سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ جو لال جھنڈے کو ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے، آج ان کا مستقبل خود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

mohammad salim criticises tmc and bjp
مغربی بنگال سے لال جھنڈے کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 1:00 PM IST

مغربی بنگال کے قاسم گرام میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر سخت تنقید کی۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ وقت بدلتا ہے۔ دنیا بہت چھوٹی ہے۔ سب کچھ گھوم کر آپ کے پاس آتا ہے جسے آپ برسوں پہلے چھوڑ چکے تھے۔

قاسم گرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ جو لال جھنڈے کو ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے، آج ان کا مستقبل خود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے قریبی شھبندو ادھیکاری اور دوسرے رہنما کہتے تھے کہ ریاست کے کسی بھی کونے میں لال جھنڈا دکھائی نہیں دے گا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ لال جھنڈے کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا لال جھنڈا ختم ہو گیا؟

انہوں نے کہا کہ لال جھنڈا ختم تو نہیں ہوا لیکن ترنمول کانگریس بکھرنے لگی۔ آج حالت یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے بڑبولے رہنما بی جے پی کا دامن تھامنے لگے ہیں۔

سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم کے مطابق ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری سمیت دوسرے رہنما جب اپنی پارٹی کے نہیں ہوئے تو عام لوگوں کے کیا ہوں گے۔

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میڈیا کا رول بہت ہی خراب اور افسوسناک ہے۔ چند میڈیا والے اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ بتا رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے لئے درد سرثابت ہو سکتا ہے۔

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ میڈیا والوں کو غیر جانبدار ہونا چاہیے کیونکہ وقت بدلتا ہے۔ اس کے بعد کیا ہوگا اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.