ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی ریاستی صدر کے قافلے پر حملہ

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دلیپ گھوش کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ حملہ علی پور دوار کے کالچینی علاقے میں کیا گیا۔

miscreants attack on state bjp president car in kalchini
بی جے پی ریاستی صدر کے قافلے پر حملہ
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 4:15 PM IST

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، لیکن اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حملے کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی جس کے باعث آمدرفت پوری طرح بند ہوگئی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا اس حملے کے تعلق سے کہنا ہے کہ، 'ریاست کی موجودہ صورتحال بہت خراب ہے۔ روزانہ کہیں نہ کہیں بی جے پی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔'

miscreants attack on state bjp president car in kalchini
دلیپ گھوش کی کے قافلے پر حملہ

انہوں نے کہا کہ، 'مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں ہے۔ عوام کو سب کچھ پتہ ہے اور وہ ترنمول کانگریس کو سبق سکھائے گی۔'

مزید پڑھیں:

'بنگال میں بی جے پی نے تشدد کا آغاز کیا ہے'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم آرائی کی خبریں متواتر سے موصول ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.