ETV Bharat / state

Mamata Banerjee's Direction Ignored in Bengal: مسلمانوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کو نظرانداز کیوں کردیا

ریاست کے تمام اضلاع کے مسلمانوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ناکہ بندی اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت کو پوری طرح سے نظرانداز کرتے ہوئے احتجاجی جلسے اور جلوسوں کا اہتمام کیا۔ Mamata Banerjee's Direction Ignored in Bengal

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 1:13 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 3:23 PM IST

مسلمانوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کو نظرانداز کیوں کردیا

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ممتابنرجی کی حکومت کی مخالفت کے باوجود رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام جاری ہے۔ 2011 میں ممتا کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اقلیتی طبقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کو یکسر نظرانداز کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ Mamata Banerjees Direction Ignored in Bengal

دارالحکومت کولکاتا کی یہ صرف بات نہیں ہے بلکہ شمالی بنگال میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مشورے کے برعکس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔ نہ صرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بلکہ کئی مسلم وزرا نے بھی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے نپور شرما اور نوین جندال کے خلاف سڑکوں پر اترنے کے بجائے مقامی سطح پر ریلیاں نکالنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس سلسلے میں سماجی کارکن حاجی عبدالحلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بات یاد رکھنا چاہیے کہ وہ مسلمانوں کی بدولت ہی اقتدار میں ہیں۔ مسلمانوں سے اس نے جس دن منہ موڑ لیا، وہ اس وقت ایک سیٹ تک محدود ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے سے متعلق فیصلہ ہم کریں گے وزیراعلیٰ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

حافظ رضوان احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ مسلمانوں کے کسی معاملے میں کچھ بولنے سے خوب غور و فکر کریں تاکہ وہ کچھ مشورہ دیں تو ہم مان سکیں۔ رسول اللہؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اگر ہم سڑکوں پر نہیں اتریں گے تو ہم اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کرسکیں گے۔

Last Updated : Jun 11, 2022, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.