ETV Bharat / state

بنگال کو سونار بنگلہ بنا کر ہی دم لیں گے: اسمرتی ایرانی

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 5:52 PM IST

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر دال اور چاول چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

بنگال کو سونار بنگلہ بنا کر ہی دم لیں گے:اسمرتی ایرانی

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے اتحاد نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر محاذ کھول رکھا ہے۔

ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے لئے پرعزم ہے۔

دوسری طرف امت شاہ، پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت دیگر اعلی رہنماؤں نے مغربی بنگال میں بی جے پی کی حمایت قائم کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے ڈومجور اسٹیڈیم میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ عوام بدعنوان رہنماؤں سے دوری بنا چکے ہیں۔

اسی وجہ سے ایماندار رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر 80 کروڑ لوگوں تک راشن پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔ لیکن مغربی بنگال میں غریب کسانوں کو راشن دینے کے بجائے چاول دال کی چوری ہونے لگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مغربی بنگال کو سونار بنگلہ بنانا ہمارا ہدف ہے۔ اس ہدف کو کسی بھی قیمت پر حاصل کر کے ہی رہیں گے۔

ہوڑہ ضلع کے ڈومجور اسٹیڈیم میں بی جے پی کی جانب سے جوگ دان میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترنمول کانگریس کے بلاک سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ترنمول کانگریس کے سابق وزیر راجیب بنرجی، ویشالی ڈالمیا، پرابیر گھوشال سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں اقتدار کی تبدیلی طے: امت شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.