ETV Bharat / state

Dengue Situation in Kolkata کولکاتا میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ - کولکاتا میونسپل کارپوریشن

ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپورئشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے سنگاپور سے طبی آلات مہیا کرانے میں تعاون کی اپیل کی۔

کولکاتا میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 4:17 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشنانک اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈ اس وقت ڈینگی کی زدمیں ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

کولکاتا اور اس کے اطراف میں گزشتہ دس دنوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی کے ساڑھے پانچ سو کے قریب کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ وا ہے۔اس بات کا اعتراف کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔آنے والے دنوں میں حالات اور خراب ہو سکتے ہیں۔

ریاستی وزیر نے کہاکہ مغربی بنگال میں ڈینگی کے ڈین تھری(Den 3) اسٹرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔سنگاپور کے بعد مغربی بنگال کے لوگوں میں ڈین تھری(Den 3) کے وائرس کی تشخص ہوئی ہے جو پریشانی کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Class Five Failed Man Riyaz Ul Sheikh پانچویں فیل ریاض الشیخ نے ہیلی کاپٹر بنا کر حیران کر دیا

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ڈین تھری(Den 3) سے لڑنے اور یا پھر اس پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ مرکزی حکومت سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سنگاپور نے جس آلات کی بدولت ڈین تھری(Den 3) پرقابو پایا ہے اسے مغربی بنگال کو مہیا کرانے کی مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران کولکاتا اورا س کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اس کے باوجود کیسز میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.