ETV Bharat / state

Minister Firhad Hakim سیاسی رہنماؤں کو غیرضروری بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے - مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم

ہوڑہ میں پھول بازار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے سیاسی رہنماوں کے غیرضروری بیان پر تصبرہ کرتے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما دائرے میں رہ کر باتیں کرتے ہیں، وہیں حد پار کرنے والے سیاسی رہنماوں کے خلاف مناسب کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ Minister Firhad Hakim

سیاسی رہنماؤں کو غیرضروری بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 12:06 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ لوگوں کو غیر ضروری بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ اس سے لوگوں کی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔سیاسی رہنماؤں کو اس بات کا خیال کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔Minister Firhad Hakim Says Political Leaders Should Avoid Unnecessary Statements

رکن اسمبلی سمیر پانجا کے پارٹی سے دوری اختیار کرنے کے سوال ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ پارٹی سب کو خوش نہیں رکھ سکتی ہے۔ سمیر پانجا کے بارے میں اتنا ہی کہنا ضروری ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کے ایک اہم سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے ادے نارائن پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمیر پانجا ایک سماجی کارکن ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کی عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں رکن اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سمیر پانجا وزیراعلیٰ کی امیدوں پر کھرا بھی اترے۔۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم کے مطابق ہاوڑہ میونسپلٹی کے 50 وارڈوں میں حد بندی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے پہلے ہی مہر لگ چکی ہے۔آئینی حق پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raids Across The Country پی ایف آئی کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز، 40 کارکنان زیر حراست

تاہم وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کرائے جائیں گے اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا۔ حد بندی کے مکمل ہونے کے بعد اسے گورنر کی منظور ی کے لئے بھیج دیا جائے گا۔ اس کے انتخابی کمیشن کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ ریاستی حکومت انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور وارڈ کا رقبہ جتنا چھوٹا ہو گا ترقیاتی کام اتنا ہی آسان ہوگا۔ مغربی بنگال کے عام لوگ ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں۔تمام انتخابات میں ترنمول کانگریس کو جیت ملے گی۔بنگال میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ Firhad Hakim Comments On Madan Mitra Tarpan Issue

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.