مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی اور لفظی جنگ بھی جاری ہے۔
اس دوران وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ شوبھن چٹرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' شوبھن چٹرجی جب تک ترنمول کانگریس کا حصہ تھے سب کچھ ٹھیک تھا، جیسے ہی وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے سابقہ پارٹی میں ان کو دس برائیاں نظر آنے لگی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین اور وزیر فرہاد حکیم نے شوبھن چٹرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں بی جے پی میں پچھلے دروازے سے عہدہ حاصل ہوا ہے۔
شوبھن چٹرجی کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کا یہ عہدہ وقتی ہے اسمبلی انتخابات کے بعد شوبھن چٹرجی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی اور بیساکھی بنرجی نے مشترکہ طور پر بی جے پی کی ریلی کی قیادت کی تھی۔
ریلی کے دوران ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھن چٹرجی نے اپنی سابقہ پارٹی اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی تنقید کی تھی۔