ETV Bharat / state

اسد الدین اویسی کی بنگال کے مٹیابرج میں ریلی - مغربی بنگال انتخابات

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں ہیں۔ آئندہ 25 فروری کو پارٹی کی سیاسی ریلی میں اسد الدین اویسی خطاب کرنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔

اسد الدین اویسی کی بنگال کے مٹیابرج میں ریلی

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:52 PM IST

تمام سیاسی جماعتیں اپنی قسمت بنگال میں آزمانے کو تیار ہیں۔بنگال کی سیاست میں چرچے میں رہنے والی ایم آئی ایم کا کولکاتا کے مٹیابرج علاقے میں پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پر پورے ملک کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ تو وہیں کئی نئی سیاسی جماعتوں نے بھی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزامانے کے لئے تیار ہے۔

ایم آئی ایم نے مغربی بنگال انتخابات سے قبل حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی سے بھی ایم آئی ایم کے قومی صدر نے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ عباس صدیقی کی قیادت میں بنگال میں الیکشن لڑنے کو تیار ہیں، لیکن اب تک عباس صدیقی کی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ اور ایم آئی ایم کے اتحاد کے فیصلے کو کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وہیں مغربی بنگال میں ایم آئی ایم کی ابھی تک کوئی فہرست سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی پارٹی کی کوئی مقامی کمیٹی ہی تشکیل ہوئی ہے۔لیکن اب ایم آئی ایم نے بھی اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے کولکاتا شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ مٹیابرج میں آئندہ 25 فروری کو دوپہر 2 بجے سے اپنا پہلا سیاسی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جس میں پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی خطاب کریں گے۔ ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی بنگال میں کسی سیاسی جلسے سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔
ایم آئی ایم کے اہم رکن عمران سولنکی کے اطلاع کے مطابق آئندہ 25 فروری کو ایم آئی ایم کا جلسہ کولکاتا کے مٹیابرج پنک اسکوائر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔جس سے پارٹی کے قومی صدر اسد الدین اویسی عوام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہماری پارٹی کے صدر سے رابطے میں ہیں بہت لوگ ہماری پارٹی سے جڑ رہے ہیں اس دن جلسے میں امید ہے کہ کافی لوگ ایم آئی ایم میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی کو روکنے میں سپا،کانگریس ناکام'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.