گورنر نے ڈاکٹروں کے تحفظات کو لیکر فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ڈاکٹروں کے تحفظات کے ٹھوس انتظامات کا یقین دہانی کراکے ان کا اعتماد بحال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ڈاکٹروں پر حملے کا جلد از جلد جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈاکٹر کام پر دوبارہ لوٹ سکیں۔
اس خط میں گورنر نے ممتا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلیٰ کی طرف سے جواب نہ ملنے پر انھوں نے مایوسی کا اظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا اور ڈاکٹروں کے مطالبات اور شکایات کا ذکر کیا تھا۔
ڈاکٹروں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ وہ ان کے نمائندے کو اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے پاس بات چیت کے لیے بھیجیں گے جو اس معاملے کو حل کرنے کا اختیار رکھتی ہے اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کو کام پر لوٹنے کی اپیل بھی کی۔
راج بھون سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ گورنر کے وزیر اعلیٰ کو لکھے مکتوب کی اطلاع دی گئی ہے۔