ETV Bharat / state

Rape Case In Kolkata اپنی بیوی کی اجتماعی عصمت دری میں شامل شوہر گرفتار

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 7:44 PM IST

کولکاتا شہر کے خضر پور اقبال پور میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ شوہر، بھائی اور دوستوں کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔شادی کے بعد سے ہی جہیز کیلئے مارپیٹ اور تشدد کا معاملہ تھا۔ Rape Case In Kolkata

اپنی بیوی کی اجتماعی عصمت دری میں شامل شوہر گرفتار

کولکاتا:مغربی بنگال کے کولکاتا کے اقبال پور تھانہ علاقے میں ایک شخص پر اس کے بھائی اور دوستوں پر اس کی ہی بیوی کی عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔Man Accused In Wife Rape Case In Kolkata

خاتون نامی خاتون نے 23 ستمبر کو اقبال پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شادی کے بعد سے ہی اس کے سسرال میں تشدد جاری ہے۔ رشتہ داروں کی موجودگی میں اس کے گلے میں پردہ ڈال کر اسے مارنے کی کوشش کی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ متاثرہ کو سر پر بندوق رکھ کر طلاق لینے پر مجبور کیا گیا۔ اقبال پور تھانے کی پولیس نے متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پہلے دیور محمد سمیر کو گرفتار کیا تھا۔

اب متاثرہ کا شوہر محمد شاہ رخ عرف کلواکوپولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اقبال پور تھانے کی پولیس نے اسے جمعہ کی رات بھوانی پور علاقے سے گرفتار کیا۔ واقعے کے بعد سے شوہر محمد شاہ رخ عرف کلوا کی فرار تھا۔

پولیس کو ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ملزم شاہ رخ بھوانی پور علاقے کے ایک ڈھابے میں لڑکی کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شاہ رخ اور خاتون کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔ لیکن شوہر کے گھر والے شادی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ دن بہ دن تشدد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ شادی کے وقت متاثرہ کے گھر سے 7 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ پھر بھی اسے 40 لاکھ روپے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو نہ صرف ہتھوڑے بلکہ لوہے کے راڈ سے بھی مارپیٹ کی جاتی تھی۔اس کی وجہ سے شوہر، دیور اور نند سمیت رشتہ داروں کے خلاف بھی غیر ضمانتی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 23 ستمبر کو مقدمہ درج کرنے کے بعد بتایا گیا کہ مقدمہ 498 اے دلہن پر تشدد، 307 قتل کی کوشش، 376 ریپ، 406 دھوکہ دہی، 324 تیز دھار ہتھیار سے حملہ، 506 دھمکیاں، 25/27 آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔مگر اجتماعی عصمت دری کے بعد خاتون کے صبر کا جواب دیدیا۔ 10اگست کو مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔Man Accused In Wife Rape Case In Kolkata

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.