اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی Assembly Elections in Uttar Pradesh انتخابات 2022 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس West Bengal Ruling Party نے اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسی کے مدنظر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Trinamool Congress President Mamata Banerji اگلے ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں اکھلیش یادو کی حماعت میں انتخابی تشہیر کے لئے لکھنو جائیں گی۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اسمبلی انتخابات کے عین قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اتر پردیش کے دورے پر شدید تنقید کی۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کس مقصد کے تحت اترپردیش کے دورے پر جائیں گی۔ ان کی پارٹی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے اور وہاں نہ ہی ان کا کوئی امیدوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اترپردیش کے دورے پر جانے کا ایک ہی مقصد ہے وہ سیکولر جماعتوں کو کمزور کرنا ہے۔ کانگریس کو کمزور کرنا اب ان کی پالیسی میں شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے وہ (ممتابنرجی ) تریپورہ، دہلی، گوا کے دورے پر جا کر کانگریس کو توڑنے کا ہی کام کیا ہے اور اتر پردیش میں بھی ایسا ہی کچھ ہونے والا ہے۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق پرینکا گاندھی کی عوامی حمایت کی وجہ سے بی جے پی اتر پردیش میں کمزور پڑنے لگی ہے۔ لوگ بی جے پی کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی صورتحال میں وہ وہاں کیا اور کس مقصد سے جا رہیں ہیں ان سے بہتر کوئی بتا نہیں سکتا ہے۔