ہمت آباد کے رکن اسمبلی کی مبینہ موت پر وزیراعلی ممتا بنرجی نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو خط لکھا ہے اور رکن اسمبلی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز بی جے پی نے صدر جمہوریہ سے مل کر رکن اسمبلی کی موت کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے صدر جمہوریہ کو خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے جو باتیں کہی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد ہے۔آج صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائن نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا خط ان کے حوالے کیا۔
گذشتہ روز بی جے پی کے ایک وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی انہوں نے ریاست میں امن و امان کے حوالے سے صدر جمہوریہ سے شکایت کی تھی۔اس کے جواب میں آج ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائن نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کا خط صدر جمہوریہ کے حوالے کیا۔
خط میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بی جے پی نے ہمت آباد کے رکن اسمبلی کے موت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں بتائی ہے۔اس سلسلے میں آپ کو معتبر شواہد پیش کرتی ہوں۔گذشتہ کل مجھے خبر ملی کی ہمت آباد کے ایک موبائل فون کے دکان کے سامنے رکن اسمبلی کی لٹکتی ہوئی لاش ملی ہے۔اس خبر نے مجھے رنجیدہ کر دیا تھا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے رکن اسمبلی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی خط میں ذکر کیا ہے۔شروعاتی جانچ میں یہ خودکشی کا ہی معاملہ لگ رہا یے۔رکن اسمبلی کے جیب سے خودکشی نامہ دریافت ہوا ہے جس میں دو افراد کا نام ہے۔خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی اس معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔