ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری احتشام الحق نے کہا کہ 'بھوانی پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کسی بھی رہنما سے کوئی مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا ان کی جیت یقینی ہے۔'
مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
ریاست کے تین اسمبلی حلقوں میں کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے اور تمام جماعتیں اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہیں ہیں۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری احتشام الحق نے کہا کہ بھوانی پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کسی بھی رہنما سے کوئی مقابلہ نہیں سکتا بلکہ ان کا جیتنا یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی اسمبلی انتخابات یکطرفہ ہوں یہاں اپوزیشن جماعتوں کا ممتا بنرجی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
احتشام الحق نے مزید کہا کہ 'ممتا بنرجی ناقابل شکست ہیں۔ نندی گرام میں ممتابنرجی ہاری نہیں تھیں بلکہ انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا تھا۔ سائبر لنک فیل کر دیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ ممتابنرجی یکطرفہ مقابلے میں جیتیں گی اور بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبریوال کی ضمانت ضبط ہوگی۔
احتشام الحق کا کہنا ہے کہ پرینکا تبریوال کو خود پتہ نہیں ہے کہ ضمنی انتخابات میں انہیں اپنے سیاسی کریئر میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نندی گرام سے میدان میں تھیں جہاں انہیں بی جے پی امیدوار شُھبیندو ادھیکاری سے شکسے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شکست کے باوجود ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں۔ الیکشن کمیش کے ضوابط کے مطابق اگر ایسا شخص وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بن جائے جو رکن اسمبلی نہ ہو تو اسے عہدہ سنبھالنے کے بعد اندرون 6 ماہ اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی ورنہ وہ وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔