کولکاتا: مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس بار ایک ماہ قبل ہی درگا پوجا اُتسو منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے ریڈ روڈ میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کولکاتا کی درگا پوجا کو یونیسکو نے کلچرل ہیریٹج کے فہرست میں شامل کیا ہے۔ Mamata Banerjee will inaugurate Durga Puja Utsav today
اس دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گزشتہ روز درگا پوجا یاترا کا علان کیا اور تمام لوگوں سے اس یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی آج ریڈ روڈ میں درگا پوجا اُتسو کا افتتاح کریں گی۔ ساتھ ہی یونیسکو کا شکریہ بھی ادا کریں گی۔
اس یاترا کے پیش نظر شہر کے ٹریفک نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے کئی اہم راستوں کو بند رکھا جائے گا، اس کے علاوہ اس ریلی کی وجہ سے ٹریفک نظام میں ہونے والی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے شہر کے متعدد اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ Mamata Banerjee will inaugurate Durga Puja Utsav today
مزید پڑھیں:
اس ریلی کی شروعات آج دوپہر 2 بجے سے جوڑا سانکو سے ہوگی اور ریڈ روڈ میں ختم ہوگی۔ جہاں درگا پوجا اُتسو کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس دوران یونیسکو کی جانب سے بنگال کے درگا پوجا کو کلچرل ہیریٹج میں شامل کرنے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی یونیسکو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتسو کا افتتاح کریں گی۔