ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on BJP بی جے پی کو ہیرو سے زیرو بنانا ہوگا، نتیش سے ملاقات کے بعد ممتا کا بیان - آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے لائحہ عمل پر بات کی۔ اس میٹنگ کے ممتا بنرجی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ہیرو سے زیرو بنانا ہے۔ Nitish Kumar meets mamta banerjee

نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:20 PM IST

Updated : Apr 24, 2023, 5:36 PM IST

کولکاتا: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے پیر کو بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ریاستی سکریٹریٹ میں ہوئی اس ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ سی ایم ممتا کے ساتھ ہمارا دیرینہ رشتہ ہے۔ ہم نے ان کے دور حکومت میں ہونے والی ترقی دیکھی ہے۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو ہیرو سے زیرو بنانا ہے۔

  • #WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee says, "...If we have an all-party meeting in Bihar, we can then decide where we have to go next. But first of all, we have to give a message that we are united. I want BJP to become zero. They have become a big hero with media's support and… pic.twitter.com/VypdTKuR8O

    — ANI (@ANI) April 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے کولکاتا میں ملاقات کی۔ اس دوران بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام پارٹیوں کو متحد کرنے اور آئندہ پارلیمانی انتخابات سے پہلے تمام تیاریاں کرنے کے سلسلے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آگے جو بھی کیا جائے گا، وہ ملک کے مفاد میں کیا جائے گا۔ جو لوگ اب حکومت کر رہے ہیں، ان کے پاس کوئی کام نہیں، وہ صرف اپنی تشہیر کر رہے ہیں، ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ وہیں ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہیرو سے زیرو بنانا ہے۔

  • #WATCH | Bihar CM & JD(U) leader Nitish Kumar alongwith Deputy CM & RJD leader Tejashwi Yadav meets West Bengal CM & TMC leader Mamata Banerjee in Kolkata pic.twitter.com/j9vRg5HNgn

واضح رہے کہ یہ ملاقات کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور سابق رکن پارلیمان راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے دہلی کے دورے کے بعد ہوئی۔ اس ملاقات کو اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل عظیم اتحاد کی بنیاد رکھنے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہ اپوزیشن اتحاد اور نظریاتی لڑائی کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ راہل گاندھی نے ملکارجن کھرگے، جے ڈی یو اور آر جے ڈی رہنماوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی کہ وہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کے لیے مل کر لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Adhir Ranjan Slam Mamata ممتا كی وجہ سے بی جے پی حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد نہیں ہوسکا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی 2024 کے انتخابات سے قبل دوسری پارٹیوں کے ساتھ تال میل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل اپوزیشن اتحاد کی بات کر رہی ہیں۔

Last Updated : Apr 24, 2023, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.