دہلی روانہ ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے کہا کہ 'وزیراعظم کے ساتھ ممکنہ میٹنگ ہوگی اور ریاست کے نام بدلنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔'
دوسری جانب آج ممتا بنرجی نے ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کو ان کے جنم دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔
ممتا بنرجی کے دہلی سفر پر سیاسی جماعتوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کیونکہ اس سے قبل کئی اہم میٹنگ میں ممتا بنرجی غیر حاضر رہی ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی و مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'راجیو کمار کو بچانے کے لیے ممتا دہلی جا رہی ہیں، وہیں سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی کا کہنا ہے کہ 'چٹ فنڈ جانچ سے خود کو اور اپنے بھتیجے کو بچانے کے لیے دہلی جا رہی ہیں۔'
کانگریسی رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ 'ممتا بنرجی راجیو کمار کو بچانے کے لیے کولکاتا کے میٹرو چینل کے پاس دھرنے پر بیٹھی تھیں اب ہو سکتا ہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھیں گی۔'
واضح رہے کہ اس سے قبل نیتی آیوگ نے ماؤوادی مسئلے پر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کی جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی غیر حاضر تھیں، یہی وجہ ہے کہ اچانک ان کی وزیر اعظم سے ملاقات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔