ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں تیار کردہ ایپ استعمال کرنے کی ان کی ہمیشہ سے خواہش رہا کرتی تھی جس سے حب الوطنی کو تقویت ملتی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 59 چینی موبائل ایپ پر پابندی لگانے کے بعد ریاستی حکومت نے دستاویزات کو اسکین کرنے کے لیے اپنا ایک ایپ تیار کیا ہے۔ چینی سازو سامان کے بائیکاٹ کی کال پر پہل کرتے ہوئے ریاست کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کو اسکین کرنے والے موبائل ایپ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
ایپ کا نام "سیلف اسکین" ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس موبائل ایپ کا افتتاح انجام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ اپنے ملک میں تیار کردہ ایپ کا استعمال کروں، اس سے حب الوطنی کو تقویت ملتی ہے اور خود پر فخر ہوتاہے‘۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ’بنگال جو آج سوچتا ہے، بھارت کل سوچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موبائل ایپ تمام ایپ اسٹورس پر مفت دستیاب رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ پوری طرح محفوظ ہے۔