کولکاتا: ڈھائی سال کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تارا تلہ برج کا افتتاح کردیا ہے۔اس کی وجہ سے شمالی کلکتہ میں جام کا مسئلہ ختم ہوجانے گا۔درگا پوجا سے قبل اس کو حکومت کی طرف سے بڑے تحفے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔New Tala bridge worth Rs 468 crore to be thrown open to public today
بارہ نگر سے شمالی کلکتہ آنے والوں کو اب بیل گھچیا پل پر ٹریفک جام سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ پوجا سے قبل تارا تلہ پل کے کھلنے سے ٹریفک کی بھیڑ میں کمی کی امید ہے۔ شمالی کلکتہ اور شمالی مضافات کے راستے میں یہ پل بہت ہی اہم رول ادا کرتا ہے۔میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ چونکہ یہ نیا پل جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اس لیے یہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔
ستمبر 2018 میں ماگرہاٹ پل کے منہدم ہونے کے بعد تارا تلہ پل کامعائنہ کیا گیا تھا۔جس میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ پل بہت ہی کمزور ہے اور اس کو منہدم کرکے نئے پل کی تعمیر کی ضرورت ہے۔اس کے بعد اس پل پر ٹریفک بند کردیا گیا ۔ فروری 2020 میں پل کومنہدم کرنے کا کام شروع ہوا۔
لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ نے اگست میں پل کی تعمیر شروع کی تھی۔ اس سال جنوری میں محکمہ تعمیرات عامہ نے کہا تھا کہ تارا تلہ پل اپریل میں کھول دیا جائے گا۔ اس ڈیڈ لائن کے بعد بھی کام ختم نہیں ہوا۔ آخر کار ستمبر میں یہ کام مکمل ہوگیا ہے۔750میٹر لمبے پل پر 468کروڑ روپے خرچ آئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:Historical Howrah Bridge ہاوڑہ برج کی تاریخ پرایک نظر
یواین آئی