ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا - مغربی بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدرممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 5:36 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ علی پور میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ کے لیے نامزدگی داخل کی۔

بی جے پی نے اس اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پرینکا ٹبریوال کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔پرینکا ٹبریوال بابل سپریو کی قانونی مشیر رہ چکی ہیں۔ اور 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے وارڈ کونسلر کا الیکشن لڑا ، لیکن وہ ٹی ایم سی رہنما کے ہاتھوں الیکشن ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں:دوارے سرکار کا دوسرا مرحلہ، لوگ کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں

پارٹی نے یہاں کمان مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر اور رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو سونپی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی اس سے پہلے بھوانی پور سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکی ہیں۔ یہ الیکشن ممتا کے لیے وزیراعلی کے عہدے پر بنے رہنے کے لیے بہت ہی اہم ہے۔

الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے بقیہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کیا ، جن میں تین مغربی بنگال اور اڈیشہ، آندھرا پردیش کی ایک ایک سیٹ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.