ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Criticize CBI: ممتا بنرجی نے سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا اختیار ہے کہ جانچ کرے لیکن جانچ غیر جانبدار ہونی چاہیے West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee Criticizes CBI۔

author img

By

Published : May 31, 2022, 6:12 PM IST

Mamata Banerjee on CBI
Mamata Banerjee on CBI

کولکاتا: پرولیا ضلع میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ سی بی آئی کو سب سے پہلے بی جے پی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا چاہئے پھر اس کے بعد دوسرے معاملے میں ہاتھ ڈالنا چاہئے Mamata Banerjee criticizes CBI۔ ضلع کے وشنوپور میں ممتا بنرجی نے ترقیاتی منصوبوں کے عمل درآمد کو لے کر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلی حکام کی سرزنش کی۔

ممتا بنرجی Chief Minister Mamata Banerjee نے کہا کہ سی بی آئی اگر تمام معاملات میں غیر جانبداری ہوتی تو بی جے پی کے قصوروار رہنما جیلوں میں قید ہوتے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے؟ اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیاں بھارت کی مختلف ریاستوں کو چھوڑ کر مغربی بنگال کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہیں۔ یہاں کے عام لوگوں کو بھی یہ سب معلوم ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو پوری آزادی حاصل ہے، جانچ مکمل کریں، الزام ثابت کریں اور قصوروار کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دے لیکن جانچ غیر جانبدار ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.