ETV Bharat / state

نندی گرام میں سازش کے تحت ہرایا گیا: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 7:47 PM IST

ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی بنگال میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کا رقص شروع ہو چکا ہے۔

نندی گرام میں سازش کے تحت ہرایا گیا: ممتا بنرجی
نندی گرام میں سازش کے تحت ہرایا گیا: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔ مرکزی جانچ ایجنسیاں بی جے پی کے ونگ کے طور پر کام کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے ای ڈی کی 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے بعد دوبارہ طلبی اور اس کے بعد ریاستی وزیر و ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی کو سی بی آئی کے ذریعہ طلب کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مرکزی ایجنسیوں کا رقص شروع ہوگیا ہے۔

چیتلا میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 'نریندر مودی اور امیت شاہ جو چاہیں کر رہے ہیں۔ انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد ابھیشیک کو طلب کیا گیا، پارتھو چٹرجی کو طلب کیا گیا۔ کانگریس، ملائم سنگھ، شرد پوار کو ایجنسی نے طلب کیا ہے۔وہ مجھے شکست دینے کے لیے ابھیشک پرکو بار بارپوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا جارہا ہے گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعددوبارہ طلب کیا گیا ہے۔'

دوسری جانب ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں کسانوں کی فکر نہیں ہے، مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے، پٹرول اور ڈیژل کی قیمت کنٹرول سے باہر ہے مگر اس پر قابو پانے کی فکر نہیں ہے۔صرف مجھے گرفتار کرانے کے لیے ایجنسیوں کو لگادیا گیا ہے مگر ہم خوف زدہ نہیں ہونے والے ہیں۔'

تاہم ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ 'تفتیشی افسران کو کوئلہ اسکینڈل سے متعلق کئی سوالات کے جوابات نہیں ملے۔ حالانکہ ابھیشیک سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، لیکن بہت سے جوابات اب بھی مضحکہ خیز ہیں۔ اگرچہ ابھیشیک نے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے بعد میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا، لیکن انہوں نے تمام سوالوں کے جواب دیے۔ تاہم ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ ابھیشیک کے جواب سے مطمئن نہیں ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں تریپورہ میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، ہمارے کارکنوں کو ہر روز خون آلود کیا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ ہائی کورٹ نے وشو بھارتی یونیورسٹی کے تین طلبا کی معطلی کو رد کیا

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'مجھے نندی گرام میں ایک سازش کے تحت معمولی فرق سے شکست دیا گیا ہے۔مگر اپنے قدیم حلقے بھوانی پور میں لوٹ کر خوش ہوں وزیراعلیٰ نے بھوانی پور میں انتخابی مہم کے دن نندی گرام میں شکست کی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے کہ کس طرح مجھے وہاں ہرایا گیا۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'میں نندی گرام انتخاب لڑنے کے لیے گئی تھی، کوئی جرم نہیں تھا وہاں کے لوگوں کی خواہش تھی کہ میں نندی گرام سے انتخاب لڑوں، میں نے نندی گرام کے عوام کی خدمت کے لیے وہاں گئی تھی۔ مگر بوتھ افسران اور سیاسی مبصرین پر دباؤ بناکر نندی گرام میں بڑے پیمانے پر گڑُبڑی کی گئی۔ اس لئے مجھے دوبارہ انتخاب لڑنا پڑرہا ہے۔ بھوانی پور حلقہ میرے لئے پرانا ہے اور یہاں کے لوگوں کی خواہش ہے کہ میں یہاں امیدوار بنوں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.