ETV Bharat / state

جی ٹی اے سربراہ ونئے تمنگ کو ممتا بنرجی نے طلب کیا - Meeting news

دارجلنگ میں بمل گورنگ کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جی ٹی اے سربراہ ونئے تمنگ کو نبنو طلب کیا ہے۔جہاں انیت تھاپا اور ونئے تمنگ کے ساتھ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورت پر تبادلہ خیال کریں گی۔

جی ٹی اے سربراہ ونئے تمنگ کو ممتا بنرجی نے طلب کیا

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:57 PM IST

گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گورنگ کے ساتھ اتحاد ترنمول کانگریس کے اتحاد کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی دارجلنگ کے مختلف علاقوں میں بمل گورنگ مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔اسی درمیان ونئے تمنگ اور انیت تھاپا کے ساتھ میٹنگ کرنے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو طلب کیا ہے۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے ونئے تمنگ کے حامی نائب صدر ستیش پوکھریال کے مطابق آئندہ 3 نومبر کو نبنو وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جی ٹی اے دونوں ذمہ داران ونئے تمنگ اور انیت تھاپا کو ممتا بنرجی نے طلب کیا ہے ۔گرچہ اس سلسلے میں ابھی تک نبنو کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

یو اے پی اے کے علاوہ متعدد معاملے میں مطلوب بمل گورنگ گزشتہ تین برسوں سے فرار تھے۔کچھ دنوں قبل اچانک بمل گورنگ کولکاتا میں نظر آئے اور پریس کانفرنس بھی کی جہاں انہوں نے کہا کہ “وہ این ڈی اے سے اتحاد ختم کر رہے ہیں اور 2021 اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں۔” انہوں نے اس دن کہا کہ وہ ایک بار پھر سے ممتا بنرجی کو وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد سے ہی دارجلنگ کی سیاست میں کہرام مچا ہوا ہے۔

ونئے تمنگ اور انیت تھاپا کی طرف سے کوئی بیان نہ آنے کے بعد بھی ان کے حامی سڑکوں پر اتر کر بمل گورنگ کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ونئے تمنگ اور انیت تھاپا کے ساتھ میٹنگ کے لئے دونوں کو نبنو طلب کیا ہے۔جہاں دارجلنگ کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.