ETV Bharat / state

’8 لاکھ طالبات کو ٹیب دینے کا اعلان‘

وزیراعلی ممتابنرجی نے کورونا وائرس کے سبب اسکولز اور کالجز سے دور رہنے والے 8 لاکھ طالبات کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹیب دینے کا اعلان کیا ہے۔

Mamata Banerjee announces tab to 800,000 female students
’8 لاکھ طالبات کو ٹیب دینے کا اعلان‘
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:01 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے مقصد سے ہر روز نئے نئے منصوبوں کا اعلان کررہی ہے۔

Mamata Banerjee announces tab to 800,000 female students
’8 لاکھ طالبات کو ٹیب دینے کا اعلان‘

کورونا وائرس کے سبب اسکولز اور کالجز کے طالبات کو گھر پر رہ کر ہی آن لائن پڑھائی کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں آن لائن کلاسز کےلیے کافی مشکلات پیش آرہی تھیں، طالبات کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ممتابنرجی نے 8 لاکھ طالبات کو ٹیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں آن لائن کلاسز کے لیے آسانی ہوسکے۔

وزیراعلیٰ نے ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 8 لاکھ طالبات کو ٹیب دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبے کے تحت طالبات کو ٹیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے طالبات کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبات ملک کا مستقبل ہیں جبکہ ان کی مشکلات کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب گذشتہ 9 ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے باوجود مغربی بنگال کے زیادہ تر اسکولز اور کالجز بند ہیں۔ طالبات کو گھروں میں رہ کر آن لائین کے ذریعہ پڑھائی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.