ETV Bharat / state

Bagtui Massacre: باگٹوی قتل عام کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی کی تحویل میں موت - مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے باگٹوئی

بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی میں دس لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت ہو گئی۔ مرکزی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ للن شیخ نے باتھ روم میں گلے میں تولیہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ Lalan Sheikh Died CBI Custody

باگٹوی قتل عام کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للن شیخ کی سی بی آئی کی تحویل میں موت

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 11:53 AM IST

پورہاٹ: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے باگٹوئی قتل عام کیس کے اہم ملزم للن شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت ہوگئی۔ اسے سی بی آئی نے 4 دسمبر کو جھارکھنڈ کے پاکور سے گرفتار کیا تھا۔ وہ رام پورہاٹ میں سی بی آئی کے عارضی کیمپ آفس میں تھے۔ سی بی آئی افسران وہاں للن شیخ سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ للن شیخ نے باتھ روم میں گلے میں تولیہ لٹکا کر خودکشی کرلی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ Main Accused In Bagtui Massacre Case Lalan Sheikh Died CBI Custody

تاہم مقتول کی بیوی ریشمہ بی بی نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے ان کے شوہر کو قتل کیا ہے۔ اس واقعہ سے ریاستی سیاست ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ للن شیخ کی موت کی خبر کے بعد مزید بدامنی کو روکنے کے لیے پولیس نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگیندر ناتھ ترپاٹھی کی قیادت میں بگتوئی گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بگٹوئی قتل عام کی وجہ سے ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ واقعہ 21 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا۔ مبینہ طور پر اس دن تقریباً 8:30 بجے، ترنمول لیڈر اور بارسال گاؤں پنچایت کے نائب پردھان بھدو شیخ کا شرپسندوں نے بم مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مبینہ طور پر اس قتل کا بدلہ لینے کے لیے اس گاؤں میں جوابی حملہ کیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں بدمعاشوں نے گاؤں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔ گاؤں کے 10 سے 12 گھر جل گئے۔ آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سے سات ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam سی بی آئی نے اساتذہ تقرری معاملے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی

اس کے علاوہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں جائے وقوع سے بچا لیا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں رامپورہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چند دنوں کے بعد ان کی بھی موت ہوگئی۔ مارے گئے تمام لوگ مسلمان تھے۔بھدو شیخ کے پارٹنر للن شیخ کو سی بی آئی نے 4 دسمبر کو باگٹوئی قتل عام کیس میں اہم ملزم کے طور پر گرفتار کیا تھا۔Main Accused In Bagtui Massacre Case Lalan Sheikh Died CBI Custody

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.